16 فروری 2016 - 16:43
واٹیکان کے اعلی عہدیدار کا قم کا سفر عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں پر

دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ خاص کر مسیحی اور دینی نیوز ایجینسیوں نے کارڈینل ٹریکسن کے قم کے مقدس شہر کے سفر کو توجہ کا محور بنایا ہے اور تاکید کی ہے : بہت سارے شواہد واٹیکان کے کیتھولیک کلیسا کے شیعہ دنیا کے ساتھ روابط حسنہ برقرار کرنے کے رجحان کی حکایت کرتے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واٹیکان کی پاپی کمیٹی صلح و عدالت کے سربراہ کارڈینیل پیٹر ٹریکسن کے قم کے سفر اور عدالت و صلح کے تحقق میں ادیان کے کردار کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں ان کی حاضری شیعوں کے اس مذہبی شہر میں بہت سارے ذرائع ابلاغ خاص کر دنیا کے مختلف ملکوں کی مسیحی اور دینی نیوز ایجینسیوں کی توجہ کا محور قرار پائی ہے ۔

ریڈیو واٹیکان نے اس کارڈینیل پیٹر ٹریکسن کی تقریر کا مکمل متن نشر کر کے اس کانفرنس کو خبروں کے دائرے میں لیا ہے ؛ اسی طرح فیس بک پر ریڈیو واٹیکان کے پیج پر قم میں ٹریکسن کی موجودگی اور علماء اور روحانیین کے ساتھ ان کی ملاقات کے فوٹو نشر کیے ہیں ۔

واٹیکان پاپی کمیٹی کی سرکاری نیوز ایجینسی ( news.wa ) نے بھی قم میں عدالت و صلح کے تحقق میں ادیان کے کردار ،نامی کانفرنس کے انعقاد کو اپنی توجہ کا محور بنایا ہے ۔

امریکہ میگزین ؛ دنیا میں شیعوں کی تاثیر روز افزوں ہے ۔ امریکہ میگزین کے آنلائن مجلے نے ایک خبر میں اس عنوان کے تحت کہ ؛ کارڈینیل ٹریکسن نے ایران میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعاون کو بڑھاوا دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے صلح و عدالت کے تحقق میں ادیان کے کردار نامی کانفرنس کے بنیادی مفاہیم کی تحقیق کی ہے اور شیعیت اور مسیھیت کے درمیان کچھ مشترکہ نقاط کو بیان کیا ہے ۔

اس امریکی  مجلے کی خبر میں تصریح کی گئی ہے : واٹیکان کے اس عہدیدار کی قم میں موجودگی ایسے وقت میں وقوع پذیر ہوئی ہے کہ جب دنیا میں شیعوں کی تاثیر بطور محسوس بڑھ رہی ہے ۔ کچھ برسوں سے ایران کے مذاکرات پاپ کے دربار کے ساتھ چل رہے ہیں ،لیکن ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ واٹیکان میں پاپ فرنسیس کی ملاقات کو وسیع پیمانے پر اس بات کی علامت بتایا گیا ہے کہ کیتھولیک کلیسا عالم تشیع کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنے کی طرف مایل ہے ۔

فرانسیسی نیوز ایجینسی.com   la-croix  نے بھی  دنیا میں صلح و عدالت کے ایجاد کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس کی خبر کو نشر  کرنے کے ضمن میں کہ جو شیعوں کے سب سے مقدس شہر میں منعقد ہوئی ہے واٹیکان کی کمیٹی صلح و عدالت کے سربراہ کی قم میں  تقریر  کے کچھ نکات کو بیان کیا ہے ۔

ایٹیلین ۔ترکی اورلھستانی ذرائع ابلاغ کی ٹریکسن کے سفر کی روایت

اٹلی کی نیوز ایجینسی ، messadelpapa.com  نے قم میں کارڈینیل پیٹر ٹریکسن  کی مو جودگی کی خبر کو، ٹریکسن ایران میں : ادیان کے درمیان تفاوت صلح کے لیے ایک عطا ہے کے عنوان کے تحت نشر کیا ہے ۔

لھستانی ویبسائٹ   ےfronda.plنے بھی اس سرخی کے تحت ؛ٹریکسن نے ایران میں صلح کے بارے میں گفتگو کی ، شیعوں کے مقدس شہر کے ٹریکسن کے سفر کی اور عالمی امن کے بارے منعقدہ کانفرنس میں کہ جس میں قم میں حوزوی طلاب اور اسٹوڈینٹ موجود تھے  ان کی موجودگی کی خبر کو نشر کیا ۔

ترکی کی نیوز ایجینسی آنکارا اسٹریٹیجی نے بھی کارڈینیل ٹریکسن کی مراجع کرام  اور علمائے قم منجملہ حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی اور آیۃ اللہ بو شہری کہ جو ملک کے حوزات علمیہ کے مدیر ہیں کے ساتھ ملاقات کو توجہ کا محور بنایا اور واٹیکان کے اس اعلی عہدیدار کے قم اور واٹیکان کے درمیان روابط کو بڑھاوا دینے کے رجحان کی طرف اشارہ کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲